کراچی…..سندھ ہائیکورٹ نے ایم کیو ایم کے رہنما وسیم اختر کے خلاف درج دو مقدمات میں عبوری ضمانت میں یکم فروری تک توسیع کردی۔
ایم کیو ایم رہنما وسیم اختر مقدمات میں ضمانت میں توسیع کے لیے سندھ ہائیکورٹ میں پیش ہوئے۔سندھ ہائیکورٹ نے قومی اداروں پر الزامات لگانے سے متعلق تھانا سائٹ سپر ہائی وے اور سہراب گوٹھ میں درج مقدمات میں وسیم اختر کی عبوری ضمانت میں توسیع کی۔ایم کیو ایم رہنما وسیم اختر کے خلاف کراچی کے مختلف تھانوں میں 20 سے زائد مقدمات درج ہیں۔اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ شہر کی موجودہ صورتحال کی ذمے دار حکومت سندھ ہے۔نئے صوبوں کی تحریک کا کام چل رہا ہےایم کیو ایم نے اس حوالے سے قومی اسمبلی میں بھی قرارداد جمع کرادی ہے۔