counter easy hit

کوئٹہ میں سیکیورٹی فورسز کی گاڑی کےقریب دھماکا،6 اہلکار شہید

Quetta blast 6 killed

Quetta blast 6 killed

کوئٹہ …….بلوچستان کے علاقے مارگٹ میں ایف سی کی گاڑی پر ریموٹ کنٹرول بم دھماکے میں 6اہلکار شہید ہوگئے ہیں۔ واقعہ پیر کو کوئٹہ کے مشرق میں 50کلومیٹر کے فاصلے پر واقع علاقے مارگٹ میں پیش آیا۔ ایف سی کے جوانوں کی ایک گشتی گاڑی سڑک کنارے نصب ریموٹ کنٹرول بم کا نشانہ بنی۔
زخمی اہلکاروں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔زخمی ہونے والے اہلکاروں میں سے ایک کی حالت بھی تشویش ناک بتائی گئی ہے۔دھماکے کے فورا بعد سیکیورٹی فورسز کی بڑی تعداد نے علاقے کا محاصرہ کر کے سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔
حالیہ چند ہفتے میں ایف سی اہلکاروں کو نشانہ بنائے جانے کا دوسرا واقعہ ہے۔اس سے قبل 29دسمبر کو مستونگ میں بھی دیسی ساختہ بم کے دھماکے میں ہی ایف سی کا ایک اہلکار شہید ہوگیا تھا۔