کوٹلہ قاسم خاں (شمشاد چوہدری )دیہاتوں اور شہری محلوں میں دوکانداروں نے چالان کے ڈر سے دہی فروخت کرنا چھوڑ دی دوکانداروں کے کہنا ہے کہ 70روپے دہی فروخت کرنے سے ہمیں نقصان ہوتا ہے اور اس سے زیادہ قیمت پر اگر فروخت کریں تو چالا ن ہو جاتا ہے ہم نے اسی لئے دہی فروخت کرنا چھوڑ دی ہے کچھ لوگوں کا کہنا ہے کہ 100 روپے تک دہی فروکت کی جاتی تھی جسکی وجہ سے چالان ہوئے عوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ شہری محلوں کی دوکانوں اور گاؤں کی کریانہ کی دوکانوں سے دہی کی فروخت بن د ہونے پر لوگوں کو پریشانی کا سامنا ہے سماجی حلقوں نے کہا ہے کہ بالکل فروخت بند نہ کی جائے بلکہ صحیح ریٹ پر فروخت کی جائے تاکہ عوام پریشان نہ ہوں ذمہ داران بھی اس کا نوٹس لیں کہ دہی کی فروخت بالکل کیوں بند کی گئی فروخت شروع کی جائے