لندن……برطانیہ کی سابق خاتون وزیر سعیدہ وارثی نے برطانوی وزیر اعظم ڈیوڈ کیمرون کے بیان پر شدید تنقید کی ہے۔
سعیدہ وارثی کا کہنا ہے کہ صرف مسلمان خواتین ہی اپنی انگریزی بہتر کیوں کریں،برطانیہ میں رہنے والی دوسرے مذاہب کی خواتین کے لیے یہ پابندی کیوں نہیں۔