اسلام آباد…….وزیردفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ امریکا سے ایف16طیاروں کی فراہمی سےمتعلق بات چیت چل رہی ہے،کانگریس کے رکن کے بیان سے ڈیل رکنے کا امکان نہیں۔
وزیر دفاع خواجہ آصف نے ایوان میں بیان دیتے ہوئے مزید کہا کہ امریکی کانگریس کے ایک رکن میڈیا میں اپنا اعتراض سامنے لائے ہیں، امریکی کانگریس کےبعض ارکان نےاس سےمتعلق اعتراض کیاہے۔