لاہور…..لاہورکےجناح اسپتال میں فائرنگ کے واقعے کے بعد ینگ ڈاکٹرز کی ہڑتال آٹھویں روز بھی جاری ہے ،آٹھ روز سے آؤٹ ڈور بھی بندہے ،مریضوں کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
آٹھ روز قبل جناح اسپتال کی ایمرجنسی میں فائرنگ کے واقعے کے بعد ینگ ڈاکٹرز سراپا احتجا ج بنے ہوئے ہیں ،،ان کا کہنا ہے کہ اسپتال میں سیکیورٹی انتظامات ناکافی ہیں جس سےانہیں ڈیوٹی کی انجام دہی میں مشکلات کا سامنارہتا ہے ۔سیکیورٹی ملنےتک او پی ڈی نہیں کھولیں گے ،دوسری جانب مسیحاؤں کی ہڑتال مریضوں کے لیے انتہائی پریشانی اور اذیت کا باعث بنی ہوئی ہے ،شہر اور دوردراز سے آنے والے مریضوں کو انتہائی مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے ۔