لالہ موسیٰ(جمیل احمدطاہر)مرکزی جماعت اہلسنت لالہ موسیٰ کے زیراہتمام محفل بڑی گیارھویں شریف 20جنوری بروزبدھ آج بعدنماز عشاء جامع مسجدمدنی محلہ قصبہ لالہ موسیٰ میں ہوگی،صدارت صاحبزادہ اخترحسین اشرفی کرینگے،جبکہ امیرمرکزی جماعت اہلسنت لالہ موسیٰ قاری عبدالقیوم جلالی سمیت دیگرقائدین اور علماء کرام خصوصی شرکت کریں گے،محفل سے خصوصی خطاب علامہ پروفیسرمحمدعلی طاہر کا ہوگا، مرکزی جماعت اہلسنت لالہ موسیٰ کے ذمہ داران کی طرف سے پروگرام کے انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی ہے۔