لالہ موسیٰ (جمیل احمدطاہر)ضلع گجرات میں پولیس قومی رضا کار گیارہ ماہ کی تنخواہ سے محروم،امن وامان کیلئے پولیس کے شانہ بشانہ ڈیوٹیاں دینے والوں کے آنسوکون پونچھے گا ۔۔۔۔۔؟،اس سلسلہ میں ملنے والی تفصیل کے مطابق پولیس قومی رضاکاروں کو گیارہ ماہ سے تنخواہوں کی ادائیگی نہ ہونے کی وجہ قومی رضاکاروں کے گھروں کے چولہے ٹھنڈے ہو گئے ہیں ۔معمولی اعزازیہ پررات بھر پنجاب پولیس کے ہمراہ سخت سردی مین کئی کئی گھنٹے ڈیوٹی سرانجام دینے کے باوجود رضا کا ر ون کو ابھی تک گیارہ مہینے سے تنخواہ نہیں دی گئی جس کی وجہ سے وہ سخت پریشانی کے عالم مین مبتلا ہیں ،قومی پولیس رضاکاروں کا کہنا ہے کہ مہنگائی کے دور میں تنخواہ کے بغیر گزارا نہیں ہے مگر اس کے باوجود بھی ملکی وقومی مفادمیں گزارا کرنے پر مجبور ہیں سخت گرمی وسردی میں ڈیوٹی دینے کے باوجود بھی تنخواہ نہیں مل رہی ۔قومی رضاکاروں نے ڈی پی او گجرات رائے ضمیر الحق سے پر زور مطالبہ کیا ہے کہ وہ قومی رضاکاروں کو اعزازیہ دلوائیں۔