کھاریاں(نیئر صدیقی سے) انجمن طلباء اسلام پاکستان کا 48واں یوم تاسیس آج جوش و خروش سے منایا جائے گا۔ پاکستان سمیت دنیا بھر میں بسنے والے اے ٹی آئی کے کارکنان اور سابقین مختلف تقاریب کا انعقاد کریں گے۔ غیر سیاسی بنیادوں پر قائم ہو کر طلباء سیاست میں انتہائی اہم کردار ادا کرنے والی انجمن طلبا اسلام آج سے 48سال قبل 20جنوری1968ء کو کراچی کی سبز مسجد میں قائم کی گئی جس نے طلباء سیاست کے ساتھ ساتھ ملکی سیاسی اور مذہبی جماعتوں کو بڑی تعداد میں افرادی قوت فراہم کی۔دور طالبعلمی میں اے ٹی آئی سے وابستہ رہنے والے نمایاں افراد میں سابق وفاقی وزیر حاجی محمد حنیف طیب، حاجی فضل کریم مرحوم، سابق ایم این اے حافظ محمد تقی مرحوم، انٹرنیشنل پیس مشن کے سربراہ ڈاکٹر ظفر اقبال نوری، سابق ایم پی اے طاہر محمود ہندلی، جماعت اہلسنّت کے مرکزی رہنما محمد نواز کھرل، فضل الرحمن اوکاڑوی، خلیل الرحمن چشتی، امجد علی چشتی اور دیگررہنما شامل ہیں۔ اے ٹی آئی کے تربیت یافتہ افراد نے المصطفیٰ ویلفیئر سوسائٹی اورمصطفائی تحریک کے نام سے سماجی خدمت کا بیڑہ بھی اٹھا رکھا ہے جبکہ گذشتہ تین سالوں سے پاکستان فلاح پارٹی کے نام سے سیاسی جماعت بھی قائم کر لی گئی ہے۔