counter easy hit

چین کا جاپان کو جنوبی بحیرہ کے معاملہ پر محتاط رہنے کا مشورہ

China's South Sea of Japan

China’s South Sea of Japan

بیجنگ……..چین نے جاپان سے کہا ہے کہ وہ جنوبی بحیرہ چین اور چین کے مشرقی سمند ر کے حوالے سے بیان بازی سے محتاط رہے ۔
چینی وزارت خارجہ کے ترجمان ہانگ لی نے منگل کو معمول کی پریس پریفنگ میں کہا کہ جاپان اختلافات کو ہوا دینے کی بجائے ہمسایہ ممالک کے ساتھ باہمی اعتماد میں اضافے اور خطے کے استحکام کے لئے مزید اقدامات کرے ۔انہوںنے کہا کہ مشرقی چین کے سمند رمیں تیل اور گیس کے ذخائر کی دریافت کا عمل ہمارے خودمختار علاقوں میں کیا جا رہا ہے ۔نانشا جزیروں اور اس سے ملحقہ کے علاقے چین کا لازمی جزو ہے۔ان جزیروں میں تعمیراتی کام چین کے علاقوں میں کیا جا رہا ہے جومکمل طور پر مناسب اور قانونی ہے ۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز جاپان کے وزیراعظم شنزوایب نے ایک انٹرویو میں نانشا جزیروں پر چینی تعمیرات اور تیل اور گیس کے ذخائر کی دریافت کے عمل پر تحفظات کا اظہار کیا تھا۔