counter easy hit

آرمی چیف کی علی شام خانی سے ملاقات، خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال

Syrian army chief Ali Khani

Syrian army chief Ali Khani

تہران میں آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے ایرانی سپریم نیشنل سیکیورٹی کونسل کے سیکریٹری سے ملاقات کی۔ جنرل راحیل شریف کا کہنا تھا کہ دہشتگردی کا مقابلہ مربوط حکمت عملی سے ہی کیا جا سکتا ہے۔ خطرات سے نمٹنے کیلئے مسلم امہ کا اتحاد ضروری ہے۔
راولپنڈی: (یس اُردو) آرمی چیف جنرل راحیل شریف اور ایران کی سپریم نیشنل سیکیورٹی کونسل کے سیکریٹری علی شام خانی کی ملاقات میں خطے کی سیکیورٹی صورتحال اور دیگر امور پر تبادلہ خیال ہوا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق جنرل راحیل شریف نے کشیدگی کے خاتمے کیلئے ایران اور سعودی عرب کے درمیان رابطے شروع کرنے پر زور دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ دونوں ممالک کے درمیان روابطہ شروع ہونے سے کشیدگی کا خاتمہ ہو گا۔ آرمی چیف جنرل راحیل شریف کا کہنا تھا کہ خطے کی سیکیورٹی اور استحکام ناگزیر ہے۔ دہشتگردی کا مقابلہ مربوط حکمت عملی سے ہی کیا جا سکتا ہے ۔ خطرات سے نمٹنے کے لئے مسلم امہ کا اتحاد ضروری ہے۔