عراق کے بارے میں اقوام متحدہ کی ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ شدت پسند تنظیم داعش نے ساڑھے تین ہزار خواتین اور بچوں کو غلام بنا رکھا ہے۔
جنیوا: (یس اُردو) رپورٹ جاری کرتے اقوام متحدہ کے پناہ گزینوں کے ادارے کی ترجمان روینہ شامداسانی نے کہا عراق میں شہریوں کے خلاف پرتشدد کارروائیاں جاری ہیں۔ انہوں نے کہا جنوری 2014 سے اکتوبر 2015 کے دوران تشدد کی اس لہر میں اٹھارہ ہزار آٹھ سو افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ اس عرصے کے دوران بتیس لاکھ افراد کو عارضی طور پر نقل مکانی کرنا پڑی۔ انہوں نے داعش کو عراق میں بڑھتے ہوئے تشدد کا ذمہ دار ٹھہرایا۔