اسلام آباد……وزیر اعظم نوازشریف نے چارسدہ یونیورسٹی پر حملے کی شدیدمذمت کرتے ہوئے قانون نافذ کرنیوالے اداروں کو دہشت گردوں کےفوری خاتمےکی ہدایت کی ہے۔
وزیر اعظم نواز شریف نے حملے میں جانی نقصان اور طلبہ کے زخمی ہونے پر افسوس کا ظہار کیا ہے۔وزیر اعظم کا کہنا ہے کہ معصوم طلبہ اور شہریوں کو قتل کرنیوالوں کا کوئی مذہب نہیں ، ملک سے دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کےعزم پر قائم ہیں۔
انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستانی قوم کی قربانیاں ضائع نہیں جائیں گی۔