چارسدہ….باچا خان یونیورسٹی پر حملہ آوروں کی تعداد 10 کے قریب ہے جبکہ دہشت گردوں کے حملے میں 50سے 60افراد زخمی ہوئے ہیں۔
صوبائی وزیر شوکت یوسف زئی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یونیورسٹی کے اندر موجود حملہ آوروں کی تعداد 10ہے۔
ادھریونیورسٹی کے وائس چانسلر نے 5 افراد کی شہادت کی تصدیق کردی ہے۔باچا خان یونیورسٹی کے وائس چانسلر نے کہا کہجاں بحق افراد میں یونیورسٹی کے 4 گارڈزبھی شامل ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ یونیورسٹی میں دو لڑکوں اور ایک لڑکیوں کا ہاسٹل ہے،یونیورسٹی کے اندرموجود اسٹاف سے رابطہ ہے۔ئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ باچاخان یونیورسٹی میں گھسنے والے دہشتگردوں کے خلاف فوج کے کمانڈوز کا آپریشن جاری ہے۔آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں کویونیورسٹی کے 2 بلاکس تک محدود کردیا گیا ہے۔