counter easy hit

پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمانی بورڈبرائے مخصوص نشست کا اجلاس صدرپاکستان پیپلزپارٹی لالہ موسیٰ ملک محمدشفیق امجدمنعقدہوا

 Amjad Malik Mohammad Shafiq

Amjad Malik Mohammad Shafiq

لالہ موسیٰ(جمیل احمدطاہر)پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمانی بورڈبرائے مخصوص نشست کا اجلاس صدرپاکستان پیپلزپارٹی لالہ موسیٰ ملک محمدشفیق امجدمنعقدہوا،اجلاس میں سابق ضلعی صدرگجرات چوہدری طاہرزمان کائرہ،الحاج محمدشفیق قریشی ایڈووکیٹ،سابق کونسلرچوہدری عبدالغفور،بزرگ راہنماء پی پی پی ملک مشتاق احمدشامل ہوئے،اجلاس میں میونسپل کمیٹی لالہ موسیٰ کی آٹھ مخصوص نشستوں جن میں خواتین(5) لیبر(1)یوتھ (1)اقلیت (1)شامل ہیں پر امیدواروں بارے غورکیاگیا،اس موقعہ پرملک محمدشفیق امجدنے کہاکہ پیپلزپارٹی ایک جمہوری پارٹی ہے جہاں پرتمام فیصلے جمہوری اندازمیں ہونگے،منتخب کونسلرزکی طرف سے تمام اختیاربورڈکو دے کرثابت کردیاہے کہ کارکن پارٹی ڈسپلن کے مطابق کام کو پسندکرتے ہیں،پارلیمانی بورڈجوبھی فیصلہ کرے گاکارکن اس کا احترام کریں گے،گزشتہ بلدیاتی الیکشن میں تمام فیصلے میرٹ پرہوئے تھے اس کا رزلٹ ہمارے سامنے بہت اچھاآیا،انشاء اللہ مخصوص نشستوں پربھی بہترین نتائج سامنے آئیں گے