کھاریاں(نیئر صدیقی سے) اوورسیز پاکستانی کمیونٹی کے ممتاز رہنما، جرمنی کے معروف بزنس مین چوہدری ارشد علی بیگہ کا سی پی ایل سی کے دفتر کا دورہ، شاندار کارکردگی پر سی پی ایل سی کے عہدیداروں کو خراج تحسین۔ تفصیلات کے مطابق بیگہ ویلفیئر فاؤنڈیشن کے بانی و چیئرمین اور جرمنی کے معروف پاکستانی بزنس مین چوہدری ارشد علی بیگہ نے گذشتہ روز سٹیزن پولیس لائزن کمیٹی گجرات کے دفتر کا دورہ کیا۔ چیئرمین سی پی ایل سی چوہدری اختر علی اور سیکرٹری اطلاعات لیاقت علی قادری نے چوہدری ارشد علی بیگہ کا پرتپاک استقبال کیا اور انہیں سی پی ایل سی کے منصوبہ جات سے متعلق بریفنگ دی۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے چوہدری ارشد علی بیگہ نے کہا کہ سی پی ایل سی کا قیام ایک انقلابی قدم ہے جس سے نہ صرف پولیس ملازمین کے مسائل حل کرنے میں مدد ملے گی بلکہ عوام اور پولیس میں رابطے کا فقدان بھی ختم ہو گا۔ انہوں نے سی پی ایل سی پولیس ویلفیئرہسپتال کے قیام کا اعلان یقنینا تاریخی فیصلہ ہے۔ اس موقع پر نوجوان سماجی شخصیت عمران بھٹی اور معروف بینکار سید عمران شاہ بھی موجود تھے۔