اوسلو……..ناورے کے اسٹوڈنٹس نے ایک ایسا ملٹی کاپٹر ڈرون تیار کر لیا ہے جس نے اب تک سب سے زیادہ وزن اُٹھا کر فضا میں اُڑان بھرنے والے ڈرونز کو نہ صرف پیچھے چھوڑ دیا ہے بلکہ عالمی ریکارڈ بھی قائم کر لیا ہے۔
جی ہاں یونیورسٹی آف اوسلو کے طلباء نے ریموٹ کنٹرول کے ذریعے اُڑان بھرنے والا ایسا دیوہیکل ڈرون بنایا ہے جس نے تجربے کے دوران 61کلو گرام وزن اُٹھا کر 30سیکنڈ تک مسلسل اُڑان بھری جس کے نتیجے میں اس کا نام گینز ریکارڈ بک میں شامل کر لیا گیا ہے۔48اسپورٹس موٹروں اور13 پرو پیلر زکی مدد سے بھاری بھرکم وزن اُٹھا کر اُڑنے والے اس ملٹی کاپٹر ڈرون کو 18مہینوں کی محنت کے بعد مکمل کیا گیا ہے جس کا فریم مضبوط الومینیئم اور پلائی ووڈ کے ذریعے تشکیل دیا گیا ہے۔