counter easy hit

دہشت گرد پاکستان کے مستقبل کو نشانہ بنا رہے ہیں: امریکہ

 targeting the future of Pakistan: US

targeting the future of Pakistan: US

امریکی محکمہ خارجہ نے باچا خان یونیورسٹی پر دہشت گرد حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ دکھ کی اس گھڑی میں امریکہ پاکستان کے سات ہے۔
واشنگٹن: (یس اُردو) امریکی محکمہ خارجہ کے نائب ترجمان مارک ٹیونر نے چارسدہ دہشت گرد حملے میں جاں بحق ہونے والوں کے اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کیا۔ مارک ٹونر کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کے ایسے واقعات قابل مذمت ہیں جن میں پاکستان کے تعلیمی اداروں کو ہدف بنایا جا رہا ہے۔ دہشت گرد پاکستان کے مستقبل کو نشانہ بنا رہے ہیں۔ دہشت گردی کیخلاف جنگ میں پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔ ملک کو محفوظ، مظبوط اور خوشحال بنانے کیلئے پاکستانی حکومت کے ساتھ ہیں۔