counter easy hit

نئی ہالی وڈ سپر ہیروفلم سیوسائیڈ اسکواڈکا ٹریلر جاری

 askuadka trailer

askuadka trailer

نیویارک……..ہالی و ڈ کی نئی سپر ہیرو ایکشن سسپنس فلم سیوسائیڈ اسکواڈ کا ٹریلر ریلیز کر دیا گیاہے۔
ہدایتکارو رائٹر ڈیوڈ ایئر کی اس فلم کی کہانی ایک ایسی خفیہ سرکاری ایجنسی کے گھوم رہی ہے جس میں خطرناک جرائم میں ملوث قیدیوں کو شامل کیا جاتا ہے جو بلیک مشن پر ایجنسی کی ہدایات پر عمل کرتے ہیں۔
جان آسٹرینڈر کے نامور ناول پر مبنی اس فلم کو چارلس روون اور رچرڈ سکل نے پروڈیوس کیا ہے۔ فلم میں نامور ہالی وڈ اسٹار وِل اسمتھ، جیرڈ لیٹو اورمشہور امریکی ماڈل کارا ڈیویلینی مرکزی کردار وں میں جلوۂ گر ہونگے، جبکہ دیگر کاسٹ میں مارگٹ روبی،جوئیل کنا مین، ویؤلا ڈیوس اورجے کورٹنی شامل ہیں۔
ایکشن سے بھرپور مناظر کی عکاسی کرتی اس تھرلر ڈرامہ فلم کو وارنر بروس پکچرز کے تحت 5اگست کو سنیما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کر دیا جائیگا۔