میگا سٹار امیتابھ بچن جیسے اعلیٰ پائے کے اداکار کے ساتھ اداکاری کا خواب بالی ووڈ کی تقریباً ہر ہیروئین ….
ممبئی(یس اُردو) میگا سٹار امیتابھ بچن جیسے اعلیٰ پائے کے اداکار کے ساتھ اداکاری کا خواب بالی ووڈ کی تقریباً ہر ہیروئین دیکھتی ہے ۔ تاہم میگا سٹار کا کہنا ہے کہ وہ اب کبھی کسی نو عمر ہیروئین کے مقابل ہیرو کا کردار ادا نہیں کریں گے ۔امیتابھ بچن نے حالیہ انٹرویو کے دوران بتایا کہ وہ اپنی فلم نشبد میں اداکارہ جیا خان مرحومہ کے مقابل اداکاری کا تجربہ کر چکے ہیں۔ انکا کہنا تھا کہ شائقین 60سالہ بوڑھے شخص کو18سال کی لڑکی کے ساتھ رومانس کرتے دیکھنا پسند نہیں کرتے اور وہ اس حقیقت سے اچھی طرح واقف ہیں ۔انکا کہنا تھا کہ اگرچہ اداکاری میں عمر سے کو ئی فرق نہیں پڑتا لیکن اسکے باوجود وہ دوبارہ کبھی نو جوان ہیروئین کے مقابل ہیرو کا کردار ادا کرنے میں کوئی دلچسپی نہیں رکھتے