دہشتگرد پوری انسانیت کے دشمن ہیں ، سانحہ چارسدہ کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے :چینی وفد سے ملاقات میں گفتگو
لاہور (یس اُردو) وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں لازوال قربانیاں دی ہیں ، کہتے ہیں دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کیلئے پوری قوم پرعزم ہے ۔ لاہورمیں صدر پاک چائنہ فرینڈشپ ایسوسی ایشن شا ژوکینگ کی سربراہی میں وفد نے وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف سے ملاقات کی ۔ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور ، پاکستان اور چین کے درمیان تعلقات کے فروغ اور سرمایہ کاری بڑھانے کے حوالے سے تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ چینی وفد نے باچا خان یونیورسٹی میں دہشت گردی کے واقعہ کی مذمت کی اورقیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ۔ اس موقعہ پر محمد شہباز شریف کا کہنا تھا کہ دہشت گرد پوری انسانیت کے دشمن ہیں ۔ باچا خان یونیورسٹی پر حملے کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے ، پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں لازوال قربانیاں دی ہیں ۔ دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کیلئے پوری قوم پرعزم ہے ۔ چین کے ساتھ پاکستان کے تعلقات نئی بلندیوں کو چھو رہے ہیں ، سی پیک کے تحت منصوبوں پر تیز رفتاری سے عملدرآمد ہو رہا ہے سی پیک ایک گیم چینجر کی حیثیت رکھتا ہے ۔