واشنگٹن……..عالمی منڈی میں خام تیل کی فی بیرل قیمت27ڈالر سے بھی کم ہو گئی، جبکہ امریکی اسٹاکس میں بھی ریکارڈ کمی دیکھی گئی ہے۔
ایک غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق نیویارک کی مرکنٹائل ایکسچینج میں یو ایس خام تیل کے فی بیرل قیمت میں ایک ڈالر 91 سینٹ کی کمی ہوئی جبکہ فروری کے لیے فی بیرل سودے26 ڈالر 55 سینٹ پر بند ہوئے۔ رینٹ خام تیل کی فی بیرل قیمت میں70سینٹ کی کمی دیکھی گئی ،جبکہ مستقبل کے فی بیرل سودے 27ڈالر88سینٹ پر بند ہوئے۔ معاشی ماہرین کے مطابق چین کی معیشت میں سست روی اور سپلائی کا ضرورت سے زیادہ ہونا تیل کی قیمتوں میں کمی کی بڑی وجہ ہے۔