سرائے عالمگیر (نمائندہ خصوصی )چارسدہ یونیورسٹی کے طلباء پر حملہ قوم کے مستقبل پر حملہ ہے دشمن کبھی بھی اپنے شیطانی مقاصد میں کامیاب نہیں ہو گا،مرکزی رہنما پاکستان تحریک انصاف محمد الیاس چوہدری ،معصوم بچے پاکستان کا مستقبل اُور اُمید تھے نہتے طلبہ وطالبات کو دہشت گردی کا نشانہ بنا نا افسوسناک ہے ،نومنتخب چےئر مین یوسی کریالہ چوہدری نعمان اشرف( ایڈووکیٹ ہائی کورٹ)،چار سدہ یونیورسٹی پرحملہ پوری قوم پر حملہ ہے پوری قوم تعلیم دشمنوں کیخلاف متحد ہے،مرکزی رہنما فاروق شہید فاؤنڈیشن چوہدری ثقلین مختار،تفصیلات کے مطابق مرکزی رہنما پاکستان تحریک انصاف چوہدری محمد ارشد سابق MPA،نومنتخب چےئر مین یوسی کریالہ چوہدری نعمان اشرف( ایڈووکیٹ ہائی کورٹ)،،مرکزی رہنما فاروق شہید فاؤنڈیشن چوہدری ثقلین مختارنے نمائند ہ سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سانحہ چارسدہ کے شہداء کا خون رنگ لائے گا اور انشاء اللہ تعالیٰ دُشمن نیست ونابودہو جائے گاآخر میں چار سدہ واقعہ کی شدید الفاظ میں مذمت کی اور کہا کہ ہم اس غم کی گھڑی میں شہداء کے لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔