واشنگٹن………امریکی قانون سازوں نے یورپی شہریوں کے نجی کوائف تک رسائی سے متعلق ایک قانون کو فی الحال موخر کر دیا ہے۔
اس قانون کے تحت امریکی اداروں کو یہ اختیار حاصل ہو جائے گا کہ وہ یورپی شہریوں کے نجی کوائف تک رسائی حاصل کر سکیں گے۔ اس قانون کی منظوری میں التوا غالباً امریکا اور یورپی یونین کے درمیان ٹرانس اٹلانٹک تجارتی معاہدے کے لیے جاری مذاکرات کے تناظر میں عمل میں آیا ہے۔
اس سے قبل گزشتہ برس اسی طرز کے ایک قانون کو یورپی یونین کی عدالت نے کالعدم قرار دے دیا تھا۔