کراچی……… پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز(پی آ ئی اے )نے 24 جنوری سے عمرہ کرایوں میں 10 فیصد کمی کر دی ہے۔
جس کے مطابق لاہور، اسلام آ باد، فیصل آ باد، ملتان ،سیالکوٹ ،پشاور سے جدہ کے لیے اکانومی کلاس کا کرایہ کم کر کے 49100روپے اور مدینہ کے لئے44100روپے مقرر کیا گیا ہے۔
کراچی اور کوئٹہ سے جدہ کا کرایہ39100 جبکہ مدینہ کا کرایہ34100 روپے ہو گا۔ بتایا گیا ہے کہ اس کرائے میں ٹیکسز شامل نہیں ہیں۔