واشنگٹن……..گوانتانامو کے حراستی مرکز سے مزید2 قیدیوں کو بوسنیا منتقل کردیا گیا ۔ امریکی محکمہ دفاع کا کہنا ہے حراستی مرکز میں قیدیوں کی تعدادکم ہوکر اب91رہ گئی ہے ۔
پینٹاگون کے مطابق گوانتانامو کے حراستی مرکز سے 2 قیدیوں کو بوسنیا منتقل کردیا گیا ہے ۔ جن میں 58سالہ مصری نژاد بوسنیائی شہری طارق محمود احمد السواح اور41سالہ یمنی شہری عبداللہ علی السویدی شامل ہیں ۔ دونوں13 سال تک بغیر کسی مقدمے کے قید رہے ۔ گوانتاناموبے حراستی مرکز میں قیدیوں کی تعداد اب کم ہو کر91رہ گئی ہے، جبکہ ایک یمنی قیدی محمد باوزیر نے حراستی مرکز چھوڑنے سے انکار کردیا ہے ۔ ان کے وکیل کا کہنا ہے کہ محمد باوزیر سعودی عرب ،متحدہ عرب امارات یا انڈونیشیا جانا چاہتا ہے ۔