قاہرہ……..چین نے کہاہے کہ وہ استحکام کے لیے مصری حکومت کی کوششوں کی حمایت کرتا ہے اورہرملک کو یہ حق حاصل ہے کہ وہ اپنے مستقبل کے لیے راستے کا انتخاب خود کرے۔
غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق جمعرات کو چینی صدر شی جن پنگ نے اپنے مصری ہم منصب عبدالفتاح السیسی سے ملاقات میں کہا کہ چین مصر کے استحکام کے لیے قاہرہ حکومت کی کوششوں کی حمایت کرتا ہے۔
اپنے دورہ مصر کے آغاز کے موقع پر السیسی سے ملاقات میں شی جن پنگ نے کہا کہ ہر ملک کو یہ حق حاصل ہے کہ وہ اپنے مستقبل کے لیے راستے کا انتخاب خود کرے۔ شی جن پنگ مصر کا دورہ ایک ایسے موقع پر کر رہے ہیں، جب مصری عوام 25 جنوری کو 2011ء میں آنے والے انقلاب کی سال گرہ کی تیاریوں میں مصروف ہیں۔ جب کئی دہائیوں تک مصر پر حکومت کرنے والے حسنی مبارک کے اقتدار کا خاتمہ ہو گیا تھا۔