counter easy hit

امریکا میں برفانی طوفان کے پیش نظر 5ریاستوں میں ایمرجنسی نافذ

US 5 states of emergency

US 5 states of emergency

واشنگٹن………امریکی محکمہ موسمیات نے واشنگٹن اور بالٹی مور میں آج برفانی طوفان کی وارننگ جاری کردی ہے۔ نیویارک سمیت ساحلی شہروں میں30 انچ برف پڑنے کا امکان ہے۔
حکام نے برفانی طوفان کے خطرےکے پیش نظر 5ریاستوں میں ایمرجنسی نافذ کردی ہے اور طوفان سے نمٹنے کے لیے تیاریاں جاری ہیں۔برفانی طوفان سے قبل ضروری سامان کی خریداری کے لیے شہری دکانوں کا رخ کر رہے ہیں۔ امریکی ایئر لائنز نے ہفتہ اور اتوار کو سیکڑوں پروازیں منسوخ کردی ہیں۔واشنگٹن ٹرانزٹ میٹرو پولیٹن اتھارٹی نے جمعہ کی شام سے اتوار تک سب وے سسٹم آپریشنز معطل کرنے کا اعلان کیا ہے۔ جبکہ آج سرکاری دفاتر اور اسکول بھی بند رہیں گے۔ حکام کے مطابق شمالی کیرولائنا میں سڑک پر پھسلن کے باعث کار حادثے میں 2خواتین بھی ہلاک ہو گئیںتھیں۔