نیویارک……..یوں تو سرفنگ کرتے ہوئے توازن برقرار رکھنے کی اہمیت سے کوئی انکار نہیں کر سکتا لیکن اگر ہاتھوں کی مدد سے سرف بورڈ پر اُلٹا کھڑے ہو کر سرفنگ کرنے کی بات کی جائے تو یقیناًیہ اسٹنٹ نا ممکن دکھائی دیتا ہے۔
خطروں کے کھلاڑی اکثر ناممکنات کو ہی ممکن بناتے دکھائی دیتے ہیں اور مشکل ترین اسٹنٹ پرفارم کر کے دیکھنے والوں کو داد دینے پر مجبور کر دیتے ہیں۔ایسے ہی نوجوان سے آپ کی ملاقات کرواتے ہیں جس نے سرفنگ کرتے ہوئے بورڈ پرہاتھوں کی مدد سے اُلٹا کھڑے ہو کر پانی کی لہروں پر ایڈونچر کا شوق پورا کیا۔
کمال توازن کا مظاہرہ کرتا یہ نوجوان اس انداز میں سرف بورڈ پر کھڑا ہوتا ہے کہ نہ تو بورڈ کی رفتار میں کمی آتی ہے اور نہ ہی یہ پانی میں گِرتا ہے ۔تو جناب اگر اس کرتب کو مہارت اور توازن کا بہترین امتزاج قرار دیا جائے تو کچھ غلط نہ ہوگا۔