counter easy hit

دہشت گردی کیخلاف کامیاب جنگ لڑرہے ہیں، وزیر اعظم نواز شریف

Prime Minister Nawaz Sharif

Prime Minister Nawaz Sharif

ڈیووس……وزیراعظم نواز شریف کا کہنا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف کامیاب جنگ لڑرہے ہیں، دہشت گرد بھاگ رہے ہیں، بھاگتے دہشت گردوں نے چارسدہ یونیورسٹی کو نشانہ بنایا۔
ڈیووس میں عالمی اقتصادی فورم سے خطاب کرتے ہوئے نواز شریف کا مزید کہنا تھا کہ انتہاپسندی اور دہشت گردی کا عفریت ورثے میں ملا ہے، پاکستان نے دہشت گردی کےخلاف جنگ میں بڑی قربانیاں دی ہیں، آپریشن ضرب عضب کے بہترین نتائج سامنے آرہے ہیں،پاکستان سے دہشت گردی ختم ہورہی ہے اور معاشی ترقی میں اضافہ ہورہا ہے، ملک میں مقامی اور غیر ملکی سرمایہ کاری آرہی ہے،دہشت گرد بھاگ رہے ہیں، انہی بھاگتے دہشت گردوں نے چارسدہ یونیورسٹی پر حملہ کیا۔ملک کی اقتصادی صورتحال پر ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں مجموعی طور پر بہتری آرہی ہے، اقتصادی محاذ پر بڑی کامیابیاں ملی ہیں، پاک چین اقتصادی راہ داری کے ذریعے ملک میں 46ارب ڈالر کی سرمایہ کاری آرہی ہے، بےروزگاری کم ہو رہی ہے اور محصولات میں اضافہ ہو رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ توانائی کے بحران پر قابو پانے کی کوشش کرہے ہیں، کوئلے سے 10ہزار میگا واٹ بجلی پیدا کریں گے، تاپی گیس منصوبےپر بھی کام شروع ہوگیا ہے، تاپی گیس منصوبے سے پورے خطے کو سستی گیس ملے گی،پاکستان کوتوانائی، دہشت گردی اوراقتصادی بحران جیسے مسائل درپیش ہیں اور کئی چیلنجوں کا سامنا ہے تاہم پاکستان میں مجموعی طور پر بہتری آرہی ہے اور پاکستان درست راستےپرگامزن ہے۔
پڑوسی ملک سے تعلقات پر ان کا کہنا تھا کہ بھارت سے مذاکرات کےنتیجےمیں مسائل حل ہوں گے، بھارت کے ساتھ خوشگوار تعلقات کے خواہاں ہیں