نئی دہلی …..بھارت میں137سال پہلے معدوم ہوجانے والے مینڈک کی نسل کو دوبارہ دریافت کر لیا گیا ہے۔
یہ دریافت بھارتی ماہرحیاتیات ستیہ بھاما داس بیجو اور سائنس دانوں کی ایک ٹیم نے شمال مشرقی بھارت کے جنگل سے کی ہے۔ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ مینڈک 137سال قبل درختوں پر رہا کر تے تھے جن کا زمین سے قریب 9فٹ کی اونچائی والے درختوں کے سوراخ میں بسیرا تھا اور یہی وجہ ہے کہ اب تک یہ نسل انسانوں کی نظروں سے اوجھل رہی۔ اس مینڈک کی خوراک کیڑے مکوڑوں کی بجائے پودے تھی ۔سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ ایک تحقیق کے دوران ہمیں درخت کی اونچائی سے موسیقی جیسی آواز سنائی دی جس کی وجہ سے ہم اس مینڈک تک پہنچ سکے۔