counter easy hit

مرزامحمدیٰسین قادری کی رہائشگاہ محلہ شادباغ لالہ موسیٰ میں محفل میلادکا انعقادکیا گیا

Gamers in Lala Musa

Gamers in Lala Musa

لالہ موسیٰ (جمیل احمدطاہر) فکررضامیلادکمیٹی کے زیراہتمام مرزامحمدیٰسین قادری کی رہائشگاہ محلہ شادباغ لالہ موسیٰ میں محفل میلادکا انعقادکیا گیا،محفل میں ممتازعالم دین فیصل رضاقادری نے خطاب جبکہ تحریک تحفظ اسلام پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل حافظ محمداصغرتوحیدی نے خصوصی خطاب کیا،اس موقعہ پرخطاب کرتے ہوئے حافظ محمداصغرتوحیدی مرکزی سیکرٹری جنرل تحریک تحفظ اسلام پاکستان نے کہاکہ حضرت محمدﷺ کی دنیامیں تشریف آوری سے اندھیرے چھٹ گئے،انسان کو انسانیت ملی ،عورت کو ماں،بیٹی ،بیوی کی حیثیت سے عزت ومقام ملا،آج مسلمان حضوراکرم ﷺ سے محبت کا رشتہ کمزورہونے کی وجہ سے دنیامیں کمزورہورہے ہیں ،ہمیں اس کالی کملی والے آقا سے اپنارشتہ مضبوط کرناہوگا،انہوں نے کہاکہ آقاکی محبت ہی ہمارے ایمان کو مکمل کرتی ہے ،اور آقاکی عزت وناموس کا پہرہ بھی دینابھی ہمارے ایمان کا حصہ ہوناچاہئے،انہوں نے چارسدہ میں باچایونیورسٹی کے شہداء کے درجات کی بلندی،غازی محمدممتازقادری کی رہائی ،پاک فوج اور ملک کیلئے خصوصی دعاکرائی ،محفل میلادسے مولانافیصل رضاقادری نے بھی خطاب کیا ،اس موقعہ پرمذہبی جماعتوں کے راہنماؤں اور عوام الناس کی کثیرتعدادموجودتھی۔