counter easy hit

بڑی گیارھویں شریف کا اہتمام ہوگا

 the eleventh Sharif

the eleventh Sharif

لالہ موسیٰ (جمیل احمدطاہر)انوارصوفیہ چشتیہ آستانہ عالیہ حضرت شاہ خواجہ عبدالشکورملنگ باباچشتی نظامی قادری، قائداعظم سٹریٹ دھامہ لالہ موسیٰ میں بڑی گیارھویں شریف بسلسلہ سالانہ جشن حضرت غوث الاعظم دستگیرؒ 23آج جنوری بروزہفتہ کو اہتمام ہوگا،محفل پاک کی صدارت صاحبزادہ پیرسیدجعفرحسین شاہ ترمذی، قادری سروری کرینگے،جبکہ سرپرستی صاحبزادہ پیرسیدجمشیدحسین شاہ چشتی نظامی قادری سروری کرینگے،محفل سے علامہ صفدررضاقادری خطاب کرینگے،محفل کا آگازتلاوت کلام پاک سے ہوگا،جس کی سعادت قاری سیف الرحمٰن نقشبندی حاصل کرینگے،جبکہ ممتازثناء خوان عماراکرم چشتی،محمدبلال چشتی،حافظ سیدمحمدعدیل چشتی،علی سفیان ،محمدندیم صابری سرورکونین ﷺ کے حضورہدیہ نعت پسیش کرینگے،نقابت کے فرائض عثمان عزیزقادری اداکریں گے،پروگرام کا آغازبعدنمازعصرختم خواجگان سے ہوگا،بعدنمازمغرب محفل ذکرونعت ہوگی،خطاب ،درودوسلام اور خصوصی دعابعدنمازعشاء ہوگی اس کے بعدلنگرتقسیم کیاجائے گا،ناظم کانفرنس احتشام دھامہ کی زیرقیادت پروگرام کے انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی ہے۔