سانگھڑ…..سندھ کے اضلاع سانگھڑ اوربدین میں بلدیاتی انتخابات کیلئے پولنگ کا سلسلہ جاری ہے ۔پولنگ کسی وقفے کے بغیر شام ساڑھے 5 بجے تک جاری رہے گی ۔
اختیارات کی نچلی سطح تک منتقلی کا وقت آگیا،سانگھڑ اور بدین میں اپنے مسائل حل کرنے کے خواہش مند اور اپنے ووٹ سےجمہوریت کو مضبوط بنانے والے حق رائے دہی کا استعمال کر رہے ہیں ۔سندھ کے اضلاع سانگھڑاوربدین میں بلدیاتی انتخابات کیلیےپولنگ جاری ہے،مختلف علاقوں کے46پولنگ اسٹیشنوں میں سے30انتہائی حساس قراردیئےگئے ہیں ۔ان پولنگ اسٹیشنوں کے باہر پولیس اور رینجرز اہل کار تعینات ہیں،جب کہ کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے نمٹنے کے لئے پاک فوج کو بھی الرٹ رکھا گیا ہے۔الیکشن کمیشن کے مطابق سانگھڑ میں ہونےوالے بلدیاتی انتخابات میں ایک ڈسٹرکٹ کونسل ،چار میونسپل کمیٹیوں ، گیارہ ٹاؤن کمیٹیوں اور 73یونین کونسلوں کیلئے نمائندوں کا انتخاب کیا جائےگا ۔
اس سے پہلے 19نومبر اور 17دسمبر کو ضلع میں بلدیاتی انتخابات کا اعلان کیا گیا تھا ،لیکن امن وامان کی خراب صورتحال کے باعث انتخابات ملتوی کردیےگئےتھے۔سندھ کے دونوں اضلاع سانگھڑ اوربدین میں پولنگ شام ساڑھے5بجےتک جاری رہےگی۔