کراچی…..کراچی کے علاقے ڈیفنس میں قانون نافذ کرنے والے اداروں نے وفاقی وزیر برائے صنعت وپیداوار غلام مرتضی جتوئی کے گھر چھاپہ مار کر انکے بیٹے اور 2 محافظوں کو حراست میں لے کر نا معلوم مقام پر منتقل کردیا۔
ذرائع کے مطابق کراچی کے علاقے ڈیفنس فیز -7میں واقع وفاقی وزیر برائے صنعت وپیداوار غلام مرتضی جتوئی کے گھرقانون نافذ کرنےوالے ادارےکےاہلکاروں نے چھاپہ مار ااور غلام مرتضی جتوئی کے بیٹے بلال مرتضی جتوئی اور 2 پولیس کے گن مین کو حراست میں لے لیا۔چھاپہ کے وقت وفاقی وزیر غلام مرتضی جتوئی گھر پر موجود نہیں تھے، غلام مرتضی جتوئی کے بیٹے سمیت حراست میں لیےگئے افراد کو نامعلوم مقام منتقل کردیا گیا ہے ،علاقہ پولیس نے واقعے سے لاعلمی ظاہر کی ہے۔