پیرس (میاں عرفان صدیق) پیرس کی سیاسی و سماجی اور کاروباری شخصیت چوہدری شہباز علی کسانہ آف کوٹلہ نے کہا ہے کہ سانحہ چار سدہ سانحہ نے پوری پاکستانی قوم کو ہلا کر رکھا دیا ہے۔
دہشت گردوں کی طرف سے علم کے پروانوں کو شہید کرنا ان کی شیطانیت کی وضاحت ہے دہشت گرد عناصر کو نہ ہی کوئی ملک ہوتا ہے اور نہ ہی ان کا کوئی مذہب۔ خود کو مسلمان کہلانے والے یہ انسانیت کے دشمن انسانیت کے نام پر بدنام داغ ہیں۔
سانحہ چار سدہ واقع دہشت گردوں کی طرف سے ایک شرم ناک کارروائی ہے دہشت گردوں کی طرف ایسی کارروائیاں کرنے کا مقصد ان کا ضرب عضب آپریشن کو روکنا ہے لیکن پاک افواج اور جنرل راحیل شریف کی قیادت میں شروع کیے گئے اس آپریشن کو پوری قوم پاک فوج کے ساتھ مل کر منطقی انجام تک پہنچا کر دم لے گی۔
دہشت گردوں کسی بھی صورت ملک کو عدم استحکام کا شکار نہیں کر سکتے پاک افواج اور پاکستانی قوم بہادر سپوتوں کی قوم ہے جس نے ہمیشہ ہر مشکل گھڑی کا مقابلہ کیا ہے۔