لالہ موسیٰ(منشاء بٹ)ممتاز سماجی و کاروباری شخصیت و ایم ڈی وی آئی پی کار پارکنگ لالہ موسیٰ چوہدری عمران اشرف گجر نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ وائس چیئرمین سیٹ شیخ خالد محمود کا حق ہے ،کیونکہ انکی خدمات روز روشن کی عیاں ہیں،ایدھی آف لالہ موسیٰ سابق چےئرمین الحاج شیخ عبدالخلیل نے ریکارڈ ترقیاتی کام کروائے ہیںِ ، چوہدری عمران اشرف گجر نے مزید کہا ہے کہ انشاء اللہ شیخ خالد محمود بطور وائس چےئرمین لالہ موسیٰ کی عوام کی خدمت کریں گے اور چہر کو مسائل کی دلدل سے نکال کر ترقی و خوشحالی کی راہوں پر گامزن کرنے میں اپنا اہم کردار ادا کریں گے۔