counter easy hit

سانحہ چارسدہ کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے،راجہ ضیا اللہ

Raja Ziaullah

Raja Ziaullah

سرائے عالمگیر(نمائندہ خصوصی)سانحہ چارسدہ کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے بیگناہ طالبعلموں کو دہشتگردی کا نشانہ بنانے والوں کااسلام سے دور کا بھی تعلق نہیں وحشی درندے اسلام کو بدنام کرنے کی ناکام کوشش کررہے ہیں ان خیالات کا اظہار پی ٹی آئی کے راہنماوائس چیئرمین یوسی کریاراجہ ضیا اللہ نے اپنے بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ اسلام امن واتشی کا درس دیتاہے دنیا گواہ ہے کہ پیغمبر اسلام حضرت محمد ﷺ کی آمد سے دنیامیں جہالت کا خاتمہ ہوااور حاکم اور عوام میں برابری کی سطح پر ذمہ داریوں کی تقسیم ہوئی لیکن اسلام دشمن طاقتیں آج بھی میں نہ مانوں کی رٹ پر قائم رہتے ہوئے اسلام کی بڑھائی کو تسلیم کرنے سے انکاری ہیں اور وقفے وقفے سے منفی کاروایوں کے ذریعے اسلام کو غلط ثابت کرنے کی کو شش میں ہیں چارسدہ واقع اسی سلسلے کی کڑی ہے اورمنفی طاقتیں جہنمی کتوں کے ذریعے دنیاکے حالات خراب کرنے کی کوششوں میں لگی ہیں پاکستان پاکستان میں پاک فوج اور عوام بیدار ہیں انشااللہ بہت جلد جہنمی کتوں کا صفایا کردیاجائے گا۔