ٹوکیو…… جاپانی ماہر نے کھانےکے لیے 9 وولٹ کی بجلی کے ایسےبرقی کانٹے تیار کیے ہیں جو کھانے کے ذائقے کو تبدیل کردیتے ہیں جب کہ اس سے کسی قسم کے نقصان کا خطرہ بھی نہیں ہوتا۔
ٹوکیو سے تعلق رکھنے والے سائنسدان ہیرومی ناکامورا نے یہ کھانے کے کانٹے تیار کیے ہیں۔ ذائقہ بدلنے والے یہ برقی کانٹے جاپان میں دن بدن مقبول ہورہے ہیں۔ سائنسدان کے مطابق یہ برقی کانٹےان لوگوں کے لیے بہتر ہیں جو کھانے میں احتیاط کرتے ہیں یا کسی بیماری کے باعث ذائقے دار کھانا نہیں کھاسکتے ہیں، بلڈ پریشر کے مریض جب اس کانٹے سے کھائیں گے تو انہیں نمک زیادہ لگے گا اور اس طرح وہ نمک زیادہ بڑھائے بغیر ہی کھانے سے لطف اندوز ہوسکتے ہیں۔