سرائے عالمگیر(نمائندہ خصوصی) حکمرانوں کو یاد ہی نہیں کہ لاہور کے علاوہ دوسرے تمام علاقوں میں بھی بنیادی سہولیات کی ضرورت ہے جوعوام کا حق اور فراہمی حکومت کا فرض ہے ان خیالات کا اظہار پی ٹی آئی کے راہنما سابق ایم پی اے چوہدری محمد ارشد نے اپنے بیان میں کیا انہوں نے مزید کہاکہ سڑکوں اور پلوں کی تعمیر سے غریب کو فائدہ نہیں نہ ہی بڑے منصوبوں سے عوام کو کچھ ملنے والاہے جبکہ موجودہ بلدیاتی الیکشن میں اصول اور قانون کی اُلٹ پلٹ جس میں قابلیت کی بنیاد پر بننے والے عوامی نمائندوں کی بجائے ذاتی غلام نماممبران کو آگے لانے کی کوششیں بھی بادشاہی یاوڈیراشاہی نظام کی نشاندہی کررہی ہیں تاکہ کوئی بولنے والا نہ رہے لیکن حکمران یاد رکھیں قائد تحریک عمران خان کے چاہنے والے ایسی کسی کوشش کو کامیاب نہیں ہونے دینگے نہ ہی زیادہ دیر یہ کھیل جاری رہے کا ہم پی ٹی آئی کے پلیٹ فارم سے عوام کے حق کامطالبا کرتے رہیں گے