counter easy hit

قومی اسمبلی ‘کیفے ٹیریا ‘پر روٹی صرف ایک روپے کمی جبکہ غریبوں کیلئے روٹی سات روپے

National Assembly cafeteria

National Assembly cafeteria

لالہ موسیٰ (محمدمنشاء بٹ )غریب عوام کے خادموں کیلئے قومی اسمبلی ‘کیفے ٹیریا ‘پر روٹی صرف ایک روپے کمی جبکہ غریبوں کیلئے روٹی سات روپے کی ماہانہ آٹھ سے دس ہزار روپے کی مزدوری کرنے والے مزدور کو شیدید سردی میں نہ گیس میسر ہے نہ بجلی اسے گیس اور بجلی کی لوڈشیڈنگ کا بل ادا کرنے کے ساتھ ساتھ گیس کے خصول کیلئے مہنگا سلنڈر بھی خریدنا پڑتا ہے جو اس کی جیب پر اضافی بوجھ ہے جبکہ عوام کے خادموں کی تنخواہ اور الاولنسز لاکھوں میں ہیں اور دیگر وی آئی پی سہولیات کا غریب آدمی تصور بھی نہیں کرسکتا ۔ غریب عوام کو شدید سردی میں جسم وجان کا ناطہ برقرار رکھنے کیلئے شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے جبکہ سرکاری میڈیا کھوکھلی اور جھوٹی ترقی کے دعوے کرتا نہیں تھکتا ، غریب عوام نے حکمرانوں سے درخواست کی ہے کہ وہ دنیا بھر کے دوروں سے وقت نکال کر غریب عوام پر بھی ایک نظر ڈال لیں