counter easy hit

موٹروے پولیس کا دوہرا معیار غریب کیلئے قانون اور امیر کیلئے قانون اور

Motorway Police

Motorway Police

لالہ موسیٰ (محمدمنشاء بٹ)موٹروے پولیس کا دوہرا معیار غریب کیلئے قانون اور امیر کیلئے قانون اور تفصیلات کے مطابق موٹروے پولیس لالہ موسیٰ میں غریب ریڑھی والوں کے خلا ف کاروائی کرتی ہے اور ان کو سروس روڈ پر کھڑا تک نہیں ہونے دیتے لیکن کاروں اور گاڑیوں کو یہاں پر کھڑا ہونے سے نہیں روک سکتے عوامی سماجی کاروباری حلقوں نے موٹر وے پولیس کے ارباب اختیار سے پر زور مطالبہ کیا ہے کہ موٹر وے پولیس کا لالہ موسیٰ میں دوہرا معیار ختم کرایا جائے اور اگر سروس روڈ پر کاروائی کرنی ہے تو وہ بلا تفریق ہونی چاہیے غریب کیلئے پابندی اور امیر کے لئے چھٹی کی پالیسی ترک ہونی چاہیے تاکہ لوگوں کو ریلیف مل سکے