بیجنگ………بیجنگ ماحولیات اتھارٹیز کے ذرائع نے اتوار کو کہا کہ چین 2016میں غذائی کوالٹی کو بہتر بنانے کے لئے 16.5بلین یوآن(2.57بلین امریکی ڈالر)مختص کرے گا .
یہ رقم دارلحکومت میں فرسودہ گاڑیوں کے خاتمے اور کوئلے کے استعمال میں کمی میں خرچ کی جائے گی, بیجنگ ماحولیاتی تحفظ کے بیورو کے اعداوشمار کے مطابق گزشتہ سال بیجنگ میں نصف کتر میں 2.5مائیکرون سے بھی چھوٹے فضا میں گردش کرنے والے ذرات پی ایم 2.5کی اوسط کسافت گر کر 6.2فیصد سالانہ ہو گئی ۔بیجنگ 2016میں پی ایم 2.5کی اپنی اوسط ریڈنگ میں 5فیصد سالانہ کی کمی کرنے کا ارادہ رکھتا ہے ۔ سٹی گورنمنٹ نے وعدہ کیا ہے کہ وہ سڑکوں سے 200000انتہائی اخراج والی گاڑیوں کو ہٹا دے گی اور امسال 400دیہات میں صاف توانائی کے استعمال کوفروغ دے گی ۔