سٹاک ہوم (کاشف عزیزبھٹہ سے) سویڈن میں موجود پاکستانی کمیونٹی کی ہردل عزیز شخصیت ملک شہزاد جو اپنے نجی دورہ پر پاکستان تشریف لے گئے تھے جہاں انہوں نےاپنے قیام کے دوران پاکستان مسلم لیگ ن کی اعلی قیادت سے خصوصی ملاقات کے علاوہ مختلف سماجی سیاسی شخصیات سے بھی ملاقاتیں کیں۔
ملک شہزاد نے اپنی ان ملاقاتوں میں اوورسیز پاکستانیوں اور خصوصا سویڈن میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کو درپیش مسائل سے اگاہ کیا اور ان کے خل کے لیے تجاویز پیش کیں۔ملک شہزاد کے پاکستان کے کامیاب دورہ کے بعد سویڈن واپسی پر ان کے دوست اخباب نے ان کو خوش آمدید کہا۔
ان میں چوہدری غلام محمد بھلی۔خواجہ مقصود۔شہزاد انصاری ۔تیمورعزیز ۔کاشف عزیزبھٹہ ۔ عمیر ضیا بھٹی۔ چوہدری شکیل۔ مرزا اسجد۔ مرزا جہانزیب۔ خرم جنید۔رائے رضوان کھرل۔ آفان شوکت۔ ناصر مخمود سپرا۔ ناصر قریشی۔ چوہدری نصیر و دیگر شامل ہیں۔