غیر تصدیق شدہ ووٹ جعلی نہیں ہیں ، سپریم کورٹ یہ معاملہ پہلے ہی طے کر چکی ہے :جسٹس ثاقب نثارکے دوران سماعت ریمارکس
اسلام آباد (یس اُردو) سپریم کورٹ نے پیپلز پارٹی کے این اے دو سو آٹھ جیکب آباد سے رکن قومی اسمبلی اعجاز جاکھرانی کو نا اہل قرار دینے کی درخواست خارج کر دی ہے ۔ جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے ن لیگ کے امیدوار الٰہی بخش سومرو کی درخواست پر سماعت کی ۔ جسٹس ثاقب نثار نے ریمارکس دیئے کہ غیر تصدیق شدہ ووٹ جعلی نہیں ، سپریم کورٹ یہ معاملہ پہلے ہی طے کر چکی ہے ۔ سپریم کورٹ اپنے اس فیصلے پر نظرثانی کرنے کو بھی تیار نہیں ۔ انہوں نے کہا کہ دھاندلی کا الزام لگانے والے کی ذمہ داری ہے کہ وہ شواہد بھی دے ۔ سپریم کورٹ نے آئندہ الیکشن کیلئے بہت سی چیزوں کو طے کر دیا ہے ۔ ٹربیونل میں انتخابی عذرداری دائر کرنے کے بعد اس میں ترمیم نہیں کی جا سکتی ۔