ملک میں موجود مختلف حلقوں کی جانب سے چیف آف آرمی سٹاف جنرل راحیل شریف کی مدت ملازمت میں توسیع کا مطالبہ کیا جارہا ہے اور کئی سیاسی جماعتیں اس مطالبے کی سختی سے مخالفت کر رہے ہیں، یہی سوال جب پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان سے کیا گیا تو ان کا کہنا تھا کہ کسی کو بھی خصوصی مرتبہ نہیں دیا جانا چاہئے بلکہ ہر ادارے کو اپنے قوانین پر سختی سے عمل کرنا چاہئے۔ سینئر صحافی مجیب الرحمن شامی کے سوال کےجواب میں عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ آرمی چیف اس وقت عوامی مقبولیت کی انتہاء پر ہیں اور یہ معاملہ سیاستدانوں کیلئے باعث شرم ہے کہ ان کی موجودگی میں عوام کو ان کی بجائے آرمی چیف سے زیادہ توقعات ہیں۔