لاہور ….لاہور ہائی کورٹ نے پنجاب ریونیو اتھارٹی کی تشکیل اور اس کے 2012ء کےتمام اقدامات کو غیر قانونی قرار دے دیا ۔
لاہور ہائی کورٹ نے پنجاب ریونیو اتھارٹی کیخلاف ڈھائی سو سے زائد درخواستوں کی سماعت کرتے ہوئے مختصر فیصلہ سنایا ، سماعت کے دوران سرکاری وکیل نے کہا کہ اتھارٹی کی تشکیل کا آرڈی ننس ختم ہوچکا ہے، اسمبلی نےاس قانون کی منظور نہیں دی۔عدالت نے اپنے فیصلے میں کہا کہ جب آرڈی ننس موجود نہیں تو ریونیو اتھارٹی کی تشکیل بھی قانون کے مطابق نہیں ۔ عدالت نے اتھارٹی کے دو ہزار بارہ سے اب تک کے تمام اقدامات کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے اتھارٹی کی جانب سے جاری نوٹسز پر عمل درآمد بھی روک دیا ۔