counter easy hit

سپریم کورٹ؛ن لیگ کے رکن قومی اسمبلی افتخاراحمد چیمہ نااہل

 PML-N MNA Cheema unfit aftkarahmd

PML-N MNA Cheema unfit aftkarahmd

سلام آباد…..سپریم کورٹ نے این اے 101 گوجرانوالہ میں دوبارہ الیکشن کرانے کا حکم دیاہے ۔ ن لیگ کے رکن قومی اسمبلی جسٹس ریٹائرڈ افتخاراحمد چیمہ کو نااہل قرار دیا گیاہے ۔
چیف جسٹس کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی ۔ جسٹس ریٹائرڈ افتخاراحمد چیمہ پر کاغذات نامزدگی میں اثاثہ جات کی تفصیلات چھپانے کا الزام تھا۔ مقابل امیدوار مسلم لیگ جونیجو کے احمد چٹھہ نے جسٹس ریٹائرڈ افتخار احمد کے خلاف نااہلی کی درخواست دی تھی۔درخواست میں کہا گیاکہ افتخار چیمہ نے کاغذات نامزدگی میں بنک ا کاونٹس سے متعلق حقائق کو چھپایا،دو ہزار نو سے دو ہزار تیرہ تک انکم ٹیکس ریکارڈ بھی جمع نہیں کروایا۔