چارسدہ……چارسدہ کی باچاخان یونیورسٹی کو غیرمعینہ مدت کے لیےبند کردیا گیا ہے۔یونیورسٹی کے ترجمان کے مطابق موسمی حالات، مرمتی کام اور صفائی کے لیے یونیورسٹی کو بند کیا گیا ہے۔
یونیورسٹی کو غیر معینہ مدت کیلئے بند کرنے کا فیصلہ وائس چانسلر کی زیر صدارت فیکلٹی ممبران کے اجلاس میں کیا گیا۔ اجلاس میں اساتذہ کو لائسنس یافتہ اسلحہ دینے اور یونیورسٹی میں پولیس چوکی قائم کرنے کی تجویز بھی پیش کی گئی۔