counter easy hit

داعش نے ملائیشیا کو بھی حملے کی دھمکی دے دی

Malaysia also attack

Malaysia also attack

انڈونیشیا میں خونی حملوں کے بعد داعش نے اب ملائیشیا کو حملے کی دھمکی دے دی۔ دھمکی آمیز ویڈیو منظر عام پر آنے کے بعد ملائیشیا کے وزیر اعظم نجیب الرزاق کا کہنا ہے کہ داعش ملک کے لیے ایک بڑا خطرہ بن گئی ہے۔
کوالمپور: (یس اُردو ڈیسک) داعش کی ذٰیلی تنظٰم ہونے کے دعویدار کتیبہ ناسنترا کی جانب سے ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر جاری کی گئی ہے جس میں ملائیشیا کی حکومت کو خبردار کیا گیا ہے کہ اگر داعش کے کارکنوں کی پکڑ دھکڑ بند نہ کی گئی تو سرکاری املاک پر حملے کے جائیں گے۔ ملائیشین پولیس کے مطابق داعش کے سات اہلکار گرفتار ہو چکے ہیں جو مبینہ حملوں کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔ اسپیشل برانج کے ڈائریکٹر کا کہنا ہے کہ ویڈیو اپ لوڈ کرنے والے کی تلاش جاری ہے۔